بالی ووڈ کے معروف موسیقار کو ملازم نے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔
پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔
سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا تھا اور اسے سابق رہائش گاہ پر پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔
پریتم چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے مطابق انہوں نے سیال کا رات بھر انتظار کیا کہ وہ بیگ واپس کرے گا، کیونکہ وہ سات سال سے ان کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ جب سیال نے بیگ واپس نہیں کیا تو میوزک کمپوزر نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پریتم چکرورتی کو 2024 میں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین میوزک ڈائریکشن "برہماسترا: پارٹ ون: شیوا" کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں دہلی میں 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں دیا گیا۔
پریتم چکرورتی جلد ہی سلمان خان کی فلم "سکندر" میں میوزک ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیال نے
پڑھیں:
قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا گیا اس دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قذافی اسٹیڈیم کے ملازم پر مبینہ تشدد کیا۔
پولیس اہلکار نے پی سی بی کے ملازم کو تھپڑ مارا ہے، ڈیوٹی پر مامور دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔
پولیس اہلکار کی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے پی سی بی ملازم کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مزدوروں نے ریکارڈ وقت میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جس کے بعد محسن نقوی نے تعمیر میں حصہ لینے والے ورکرز سے کیا وعدہ پورا کیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے دو روز قبل ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا اور اس دوران اُن سے گپ شپ بھی لگائی تھی، مزدور نے موبائل نہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کا اظہار کیا تھا۔
محسن نقوی نے دوران گفتگو اس مزدور سے موبائل لے کر دینے کا وعدہ بھی جو آج انہوں نے پورا کردیا تھا۔
ویڈیو پیغام میں ورکر نے موبائل فون لے کر دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے میرے دل کی خواہش پوری کردی۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ اِن یا آؤٹ؟ بڑی خبر آ گئی