Daily Ausaf:
2025-02-11@01:16:44 GMT

کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہفتہ کی صبح ریکٹر سکیل پر 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق کوئٹہ اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ ہندوکش تھا جب کہ اس کی گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کون سا وقت ہمیں زیادہ خوش اور بہتر رکھ سکتا ہے؟

طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے نتائج میں اخذ کیا ہے کہ ہمارا دماغ صبح کے وقت اپنے بہترین موڈ میں ہوتا ہے جب کہ آدھی رات کے قریب مزاج سب سے زیادہ خراب محسوس ہوتا ہے۔

یہ تحقیق بی ایم جے مینٹل ہیلتھ میں شائع ہوئی، جس میں محققین نے پایا کہ صبح کا وقت ذہنی صحت اور عمومی تندرستی کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ صبح کے وقت ذہنی طور پر زیادہ مثبت محسوس کیا جاتا ہے۔ جب کہ رات کے وقت خاص طور پر آدھی رات کے قریب موڈ میں گراوٹ آتی ہے۔ اسی طرح دن کا وقت ذہنی صحت کے علاج اور تندرستی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ’’رویے کی سائنس اور صحت‘‘ کے محقق فیفی بو کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ دن کے اوقات ہمارے مزاج کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔ اس معلومات کی مدد سے ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے نئے طریقے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ دن بھر مثبت اور خوشگوار محسوس کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں۔ یہ وقت دماغی صحت، فیصلہ سازی اور جذباتی استحکام کے لیے سب سے موزوں ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات؛ 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
  • بلوچستان،ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
  • ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • قلات میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار 4 افراد جاں بحق
  • بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ڈی پرسنلائزیشن ڈس آرڈر کے مریض کیا محسوس کرتے ہیں؟
  • کون سا وقت ہمیں زیادہ خوش اور بہتر رکھ سکتا ہے؟