ٹرمپ کا اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے امریکا میں اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی ٹیرف عائد کریں گے جنہوں نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہم سے 130 فیصد ٹیرف لے رہے ہیں اور ہم ان سے کچھ نہیں لے رہے تو اس صورتحال میں نہیں رہا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا
اس سے قبل انہوں نے چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردی تھی تاہم کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ آخری وقت میں 30 دنوں کے لیے موخر کردیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹیکس اور ٹیرف سے متعلق جارحانہ فیصلوں کا اعلان کیا تھا جن کی وجہ سے عالمی تجارت اور معیشت پر قابل ذکر اثرات پڑنے کی توقع کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump tariffs Trade تجارت ٹیرف ڈونلڈ ٹرمپ معیشت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیرف ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف عائد فیصد ٹیرف
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔
فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے۔
اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے، چاہتا ہوں ایران ایک عظیم اور خوش حال ملک بنے۔
Post Views: 1