نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95سال کی عمر میں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ونڈہوک (صباح نیوز) نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔نمیبیا نے 1990 میں جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کی تھی، سیم نیوما 1990 میں ہی نمیبیا کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں سیم نیوما نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم نیوما 1990 سے 2005 تک 3 بار نمیبیا کے صدر منتخب ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نمیبیا کے سیم نیوما
پڑھیں:
سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اس وقت 26 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 132 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ جلد وکٹیں لینے کی کوشش ہوگی، پچ 300 رنز سے زائد والی دکھائی دیتی ہے ،ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔