آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
گال (صباح نیوز)آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر لی۔گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی۔سری لنکا کا 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر نائوٹ آٹ رہے۔ آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سری لنکا کو اس کے ہوم گرانڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور میتھیو کوہنمین بالنگ اٹیک پر چھائے رہے اور اسپن بالنگ والی ٹرننگ پچ پر 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ بیاویبسٹر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
عام آدمی پارٹی کو شکست ،بی جے پی نے 27 بر س بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی
نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ بی جے پی نے 70 میں سے 47 نشستیں جیت کر دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی۔ الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا جبکہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.42 فیصد رہا، جو 2020ء کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی اس جیت کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔دہلی کے ووٹروں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے جو صرف 23 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی، راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔2015ء سے دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے بڑے چہرے بھی شکست کھا گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے‘وہیں سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کو بھی جنگ پورہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، عام آدمی پارٹی کے کئی دوسرے بڑے لیڈر بھی اپنی نشستیں ہار گئے۔