Juraat:
2025-02-11@01:07:54 GMT

عوامی تحریک جب بھی شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے ،محمود اچکزئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

عوامی تحریک جب بھی شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے ،محمود اچکزئی

میں نے پی ڈی ایم سے کہا اگر بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں
چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے ، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی تجویز

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگی ،مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا الدین بٹ کی سلیکشن سفارشی تھی، جنرل ضیا الدین بٹ کو پروموٹ کرنا سنگین غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پر رہائی ملنی چاہیے ، نوازشریف، مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف مل کر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سوال پر سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ جنرل چشتی سے کہا بھٹوکو قتل کیا توحلق کی ہڈی بن جائیں گے ۔محمود خان اچکزئی کا ایک اور سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے پی ڈی ایم سے کہا اگر بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں۔آخر میں انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے ، محمود خان اچکزئی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی

پڑھیں:

8 فروری کو بدترین دھاندلی ہوئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئے تو ایوانوں میں زلزلہ ہو گا: فضل الرحمان

 مردان+سخا کوٹ+تخت بھائی (اپنے نمائندوںسے) جمعیت علمائے اسلام  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ مردان اور  تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے،  پچھلے سال آٹھ فروری  2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی، جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی۔  سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ  امریکا سے لے کر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ آپ نے (مدارس کی) رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی سازش کی، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ان کی حفاظت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی، ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں اور تمہارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ عوام ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف ) نے ٹرمپ کی غزہ پر قبضے کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ پوری دنیا  امریکا کو طاقتور سمجھ رہی ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے۔ عالمی امور کا علم نہیں، فلسطین فلسطینیوں کا تھا اور رہے گا۔ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کی مگر فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے،50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  یہودی بستیاں ناجائز، ہم فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  قادیانیت یہودیوں کی پیداوار ہے۔ جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا۔ مولانا نے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے، لیکن جعلی حکومت مہنگائی میں کمی کی رٹ لگا کر عوام کی آنکھوں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی آج فضل الرحمان، محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • حیدرآباد ،ارسا ایکٹ کے خلاف عوامی تحریک کے تحت احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے
  • عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ
  • 8 فروری کو بدترین دھاندلی ہوئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئے تو ایوانوں میں زلزلہ ہو گا: فضل الرحمان
  • چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے‘ محمود اچکزئی
  • امریکا کو افغانستان اور اسرائیل کو فلسطین میں شکست ہوئی، مولانا فضل الرحمان
  •  شاہ محمود قریشی کی بیٹی  مہر بانو قریشی ملتان میں گرفتار
  • کارپوریٹ فارمنگ منصوبے فوری ختم کئے جائیں،عوامی تحریک