Jasarat News:
2025-02-11@01:05:12 GMT

عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے متنازعہ 6 کینالوں کو نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ نکالا گیا۔ پیدل مارچ کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، عوامی تحریک ٹھٹھہ کے صدر عبدالرزاق چانڈیو مٹھا خان لاشاری گھنور خان زنور عبدالقادر رانٹو، سلمیٰ لاشاری سائرہ رزاق اور دیگر نے کی عوامی تحریک کے احتجاجی پیدل مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے چولستان میں 6 کینالوں کی تعمیر کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ پیدل لانگ مارچ جوکہ پبلک پارک مکلی سے ہوتا ہوا پانچ کلو میٹر طہ کرکے ٹھٹھہ کے مین اسٹاف تک پہنچا جہاں پر عوام کی کثیر تعداد نے میں قومی شاھراھ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئی ۔ اس موقع پر عوالی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری، جنرل سیکرٹری نوراحمد کاتیار، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، ضلع صدر عبدالرزاق چانڈیو، ڈاڈاقادر لاشاری، مٹھاخان لاشاری اور دیگر نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ سندھ کا واحد ذریعہ معاش ہے جس میں سے 6 کینالوں کو غیرقانونی طور سے نکال کر سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دریائے سندھ کی وجہ سے سندھ نے ہزاروں سال پرانی تہذیب کو جنم دیا ہے جس کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلیے عوامی تحریک میدان جدوجھد میں ہے اور سندھ کے خلاف یا دریاھ کے خلاف ہونیوالی سازشوں اور ناانصافیوں کے خلاف مزاحمتی جدوجہد جاری رکھے گی۔ شرکا نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کینالوں کی تعمیر کو روکا نہ گیا تو سندھ کی عوام اپنا احتجاج سڑکوں پر لڑے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوامی تحریک پیدل مارچ کے خلاف

پڑھیں:

 لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے،جنید اکبر

رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے بھی مذاکرات کرکے دیکھ لیے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب بس احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ میں نے جلسے کے دوران گولیاں ساتھ لانے کا نہیں کہا تھا،کہا تھا کہ گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔
جنید اکبر نے  کہا   کہ حکومت میں ہمت ہے تو ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے،ہم ثابت کریں گے کہ بغیر ریاستی وسائل کے کیسے جلسہ ہوتا ہے،بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے،جنید اکبر
  • تہران میں عظیم الشان ریلی، اسرائیل کا تابوت اور ٹرمپ کے لئے عوامی مکے
  • کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
  • شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
  • حیدرآباد ،ارسا ایکٹ کے خلاف عوامی تحریک کے تحت احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے
  • تحریک تحفظ آئین کی کال پر کوئٹہ میں جلسہ، پی ٹی آئی رہنما گرفتار
  • تحریک انصاف آج صوابی میں احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کرئے گی
  •  شاہ محمود قریشی کی بیٹی  مہر بانو قریشی ملتان میں گرفتار
  • کارپوریٹ فارمنگ منصوبے فوری ختم کئے جائیں،عوامی تحریک