Jasarat News:
2025-02-11@08:17:06 GMT

میرنبی بخش ٹائون سے2موٹرسائیکلیں چوری

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میر نبی بخش ٹاؤن سے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پنیاری کی حدود میر نبی بخش ٹاؤن عبدالقیوم ولدنصر اللہ کے گھر کے باہر سے ڈیلکس موٹر سائیکل چوری کرلی جبکہ اسی علاقے میں سہیل قریشی ولد جمیل قریشی کے گھر کے باہر سے کھڑی گاڑی سپر سٹار موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: پولیس کانسٹیبل سے لوٹ مار کی کوشش میں ڈاکو ہلاک

کراچی:

اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔ 

پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت منٹھار علی ولد خان محمد کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسافر کوچ کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر؛ حاملہ خاتون جاں بحق، 8 سالہ بیٹی زخمی
  • چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
  • کراچی: پولیس کانسٹیبل سے لوٹ مار کی کوشش میں ڈاکو ہلاک
  • کراچی: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
  • کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ دیا؟
  • ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی بہن شدید زخمی
  • کراچی؛ گزشتہ 3 روز میں ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی
  • کراچی؛ اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ایک اور تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 نوجوانوں کو کچل دیا