القرآن.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر،جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث میں دستار بندی
سکھر(نمائندہ جسارت) جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن و الحدیث نیو گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ عظیم الشان تکمیل فرقان حمید وصحیح بخاری شریف و دستار فضلیت و تقسیم اسناد و انعامات تقریب ہری مسجد نیوگوٹھ سکھر میں زیر صدارت حضرت مولانا محمد حنیف بندھانی زیر سرپرستی حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی و زیر نگرانی حضرت مولانا محمد شریف سیف الرحمن کے منعقد ہوئی تقریب میں نامور علماکرام و عالم دین حضرت مولانا مفتی حامد حسن،قاری حضرت عبدالقدوس گجر، محمد عطاالرحمن صدیقی،قاری عبدالقدس خان ،سائین حضرت مولانا عبدالقادر ہالیجوی، حضرت مولانامفتی عبدالباری ،حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،حضرت مولانا قاری جمیل بندھانی،حضرت حافظ عبدالحمید مہر ،حافظ قاری لیاقت علی مغل، حضرت محمدسلیم حنیفی،مفتی قمر الدین ملانو ،مولانا محمد رفیق بندھانی ،حاجی محمد ناصر پہنور،یوسی چئیرمین ذاکر بندھانی،مولانا محمد شفیق ،مولانا محمد سلیم ،قاری محمد نعیم ،لالہ عبدالحمید پہنور،سمیت دیگر علماکرام و مذہبی رہنماؤں ،نعت خواں و قاری حضرات و عاشقان رسول نے شرکت کی اور تقریب میں مدرسے سے فارغ التحصیل 62طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعلیمی اسناد و انعامات تقسیم کیں۔
شہباز علی بگٹی معاون امین منتخب
سکھر (نمائندہ جسارت)شہباز علی بگٹی معاون امین ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ منتخب، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ اصغر علی سمیجو نے صوبائی شوریٰ کی مشاورت سے انہیں منتخب کیا ہے ،شہباز علی بگٹی اس سے قبل منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر تھے ۔