برسلز/مظفر آباد (صباح نیوز) شہید کشمیر مقبول بٹ اور محمد افضل گرو کی یاد میں (آج) پیر کو برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کے تحت ای یو سیکرٹریٹ میں شام 7 بجے کانفرنس ہوگی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے‘ مقبول بٹ اور افضل گورو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد اور بے مثال خدمات کو سراہا جائے گا‘ ہم مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے لیے شہدا کی قربانیوں کو دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم مقبول بٹ اور افضل گورو کے اجساد خاکی کو بھارت سے حاصل کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت نے مقبول بٹ کو11 فروری کو اور افضل گرو کو9 فروری کو سزائے موت دے کر ان کے اجساد خاکی کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہی ان کے خاندان کی مرضی خلاف دفن کردیا تھا اور اب تک وہ اجساد ورثا کے حوالے کرنے سے انکاری ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ ہم بہت جلد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس جائیں گے تاکہ اس عالمی عدالت کے ذریعے بھارت سے ان عظیم شہدا کی میتوں کو واپس لے سکیں اور ان کی آخری رسومات بڑے اعزازکے ساتھ اور خاندان کی مرضی کے مطابق ادا جاسکیں اور ان کے اپنے وطن کشمیر میں ان کی تدفین ہوسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کے اجساد کو ان کے ورثا کے حوالے کرنے کے لیے عالمی برادری بھی بھارت پر دبا ڈالے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک، انسانی حقوق کے عظیم علمبردار خرم پرویز اور دیگر کشمیری قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ علی رضا سید نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہید افضل گورو بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد افضل گورو کے 12ویں یوم شہادت کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9فروری 2025شہید افضل گورو بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں‘ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں اور شہدا کا مقدس لہو ان شا اللہ ضرور رنگ لائے گا اور وطن عزیز آزادی کی نعمتوں سے مالا مال ہوگا ان شا اللہ ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل، امریکا اور بھارت کا علاج صرف اور صرف جہاد ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

اسرائیل، امریکا اور بھارت کا علاج صرف اور صرف جہاد ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے، علی رضا سید
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس
  • بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • اسرائیل، امریکا اور بھارت کا علاج صرف اور صرف جہاد ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
  • تجارتی ٹیرف کے نفاذ سے قبل اپیل کی جانب 15لاکھ سمارٹ فون بھارت سے امریکا منتقل کیئے جانے کا انکشاف
  • پی پی ایس سی کی جانب سے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • بھارت؛ بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے والی لڑکی کو والد نے غصے میں بدترین سزا دے دی