اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کردی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی عرب کے فلسطین کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی کی کوئی بھی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور مصر کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا، فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ کو فون کرکے غزہ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مصر سے مکمل اظہار یک جہتی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالیتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور گفتگو میں غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مصر کے ساتھ پاکستان کی طرف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر غور و فکر کے لیے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پاکستان حمایت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزراء نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں مصر نے 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس بلا لیا ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا فلسطینیوں کو بے دخل کر کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کا بیان سختی سے مسترد کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اسرائیل کے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب یو اے ای نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض انتہا پسند ذہنیت یہ نہیں سمجھتی کہ فلسطینیوں کے لئے ان کے وطن کا کیا مطلب ہے۔ قابض ذہنیت کے لئے یہ بات سمجھنا بھی مشکل ہے کہ فلسطینیوں کا اپنی سرزمین کے ساتھ شعوری، تاریخی اور قانونی طور پر کتنا گہرا تعلق ہے۔ بیان میں یاہو کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی سرخ لکیر ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی تجویز کو مسترد کرنے پر اپنے برادر ممالک کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں سربراہ عرب لیگ احمد ابو لغیث  نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان حقائق سے نظریں چرانے کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے پیچھے منطق ناقابل قبول ہے۔ بیان حقیقت سے مکمل لاتعلقی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خیالات محض تصورات یا وہم سے زیادہ کچھ نہیں۔ قطر نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کی ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم پر قائم ہے اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم پر قائم ہے۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی جبری بیدخلی کے کسی بھی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔ عراق نے بھی سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم کے پر تبادلہ خیال کیا ٹیلی فونک رابطہ فلسطینی ریاست اسرائیلی وزیر فلسطینی عوام اعظم کے کی مذمت اسحاق ڈار نے میں فلسطینی ناقابل قبول کہ فلسطینی کرتے ہوئے نے کہا کہ کا اظہار کی حمایت کے مطابق کرتا ہے کے ساتھ مصر کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

اسلام آباد:

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار "پام سنڈے" کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام اور میڈیکل کئیر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید بیمار افراد بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
  • پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
  • سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
  • جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کئے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار
  • فتنے کےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، حکومت کسی اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اسحاق ڈار
  • پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے؛ اسحاق ڈار
  • حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائز نہیں کرے گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • ہم ریاست فلسطین کے قیام کے اپنے حق سے کبھی دستبردار نہ ہونگے، حماس
  • جمعیت علمائے پاکستان کی زیر قیادت اسرائیل مردہ باد ریلی، عوام کا فلسطینی مظلومین سے اظہارِ یکجہتی
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ