ڈونلڈ ٹرمپ نے "خلیج میکسیکو" کو باضابطہ "خلیج امریکا" کا نام دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اپنی حلف برداری کے دن امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جسکے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جو نام کی تبدیلی کیلئے ضروری ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "خلیج میکسیکو" کو باضابطہ "خلیج امریکا" کا نام دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طور پر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جو نام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خلیج میکسیکو خلیج امریکا کا نام
پڑھیں:
امریکیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دیدیا، سروے
47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دیا۔ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی صرف 13 فیصد امریکیوں نے حمایت کی جبکہ 40 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے سے متعلق واضح رائے نہیں دی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان سے متعلق امریکی میڈیا کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دے رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دیا۔ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی صرف 13 فیصد امریکیوں نے حمایت کی جبکہ 40 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے سے متعلق واضح رائے نہیں دی۔