ساڑھے 6 سال میں مہنگائی 150 جبکہ دیہاڑی 75 فیصد بڑھی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
پچھلے دس ماہ کے دوران اکثر روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں بڑھوتری رک گئی یا کمی آئی جو اتحادی حکومت کی اہم ترین کامیابی ہے مگر عوام میں یہ تاثرموجود کہ مہنگائی میں خاص کمی نہ آسکی.
ماہرین معاشیات کے مطابق وجہ یہ ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھال کے مروجہ ٹیکسوں کی شرح بڑھائی اور نئے ٹیکس لگا کر مہنگائی کی جو لہر پیدا کی اس دوران عام آدمی کی آمدن زیادہ نہیں بڑھی.
ادارہ شماریات پاکستان کی رو سے پچھلے ساڑھے چھ سال میں ٹیکسوں میں اضافے اور تیل ، بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی ’’150 فیصد‘‘ بڑھی مگر ڈیلی ویج ورکرز کی آمدنی میں صرف ’’75 فیصد ‘‘اضافہ ہوا۔
گویا اگر اتحادی حکومت سرکاری ملازمین کے علاوہ عام آدمی کی آمدن بھی ہر سال کم از کم’’ 20 فیصد‘‘ بڑھائے تو مہنگائی کے اثرات زائل ہو جائیں اور عوام بھی سکون کا سانس لیں.
ترکیہ میں یہی ہوتا ہے کہ جیسے مہنگائی بڑھے تو اردگان حکومت کم از کم تنخواہ بھی بڑھا دیتی ہے تاکہ عوام مالی مشکلات کا بخوبی مقابلہ کر سکیں، اس عمدہ عمل کے سبب طیّب اردگان ترک عوام میں مقبول ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )سیلریڈ کلاس الائنس نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو خط لکھاہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس سلیبز پر نظرثانی، ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کی حد بڑھانے، اہم کٹوتیوں کی بحالی اور غیر دستاویزی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لا یا جائے خط کے متن کے مطابق نشاندہی کی گئی کہ 2019 میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی 76 ارب روپے تھی جو 2025 میں بڑھ کر 570 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر ہونے کے باعث تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے.(جاری ہے)
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مالیاتی ایکٹ 2022 کے تحت شیئرز، میوچل فنڈز، سکوک، لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر دی جانے والی ٹیکس کریڈٹس اور کٹوتیاں ختم کر دی گئی تھیں، جب کہ مالیاتی ایکٹ 2024 میں اضافی 10 فیصد سرچارج بھی عائد کیا گیا، جس نے تنخواہ دار طبقے کے لیے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں اس کے علاوہ قرضوں پر منافع پر دستیاب کٹوتیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں. سیلریڈ کلاس الائنس نے بھارت، بنگلہ دیش، ویتنام اور نیپال جیسے ممالک کے ٹیکس نظام کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجودہ نظام تنخواہ دار طبقے پر بھاری بوجھ ڈالتا ہے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکس سلیبز میں نظرثانی کی جائے اور کم از کم مالیاتی ایکٹ 2024 سے پہلے کی پوزیشن بحال کی جائے میڈیکل الانس کی حد 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کی جائے آمد و رفت اور ملازمت سے متعلق اخراجات کے لیے 15 فیصد تک کٹوتی کی اجازت دی جائے‘ سالانہ ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر کم از کم 12 لاکھ روپے کی جائے. سیلریڈ کلاس الائنس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ 26-2025 میں ان سفارشات کو شامل کر کے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے اور غیر دستاویزی معیشت کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے.