غلام مرتضیٰ تنولی نیپال روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، غلام مرتضیٰ تنولی، انڈسٹری آل گلوبل یونین کی ریجنل میٹنگ میں شرکت کے لیے کراچی سے کھٹمنڈو، نیپال روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دو روزہ میٹنگ 9 اور 10 فروری 2025 کو منعقد ہوگی، جس کا عنوان ہے: Evaluation and Planning Meeting of the South Asia Union Building Inclusive Union Project”۔
اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں مزدور یونینز کی تعمیر اور ان کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لینا اور آئندہ کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنما اور نمائندگان شرکت کریں گے تاکہ علاقائی سطح پر مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت نے چینی صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔
صدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
آصف علی زرداری نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مُختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔