Jasarat News:
2025-02-10@14:26:08 GMT

فضل محمد واجبات کے ساتھ ملازمت پر بحال

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

فضل محمد سائٹ میں واقع جرابوں (سوکس) کی فیکٹری میسرز انم فیبرکس پرائیوٹ لمیٹڈ میں سات سال سے مستقل ملازم تھے۔ ان کی ملازمت کوغیر قانونی طور پر ختم کیا گیا تھا۔ انہوں نے لیبر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا کہ وہ بیمار تھے اور ولیکا سوشل سیکورٹی سے زیر علاج تھے جبکہ کمپنی کا موقف تھا کہ یہ فیس ریٹیڈ عارضی ملازم تھے اور بغیر اطلاع کے غیر حاضر تھے۔ عدالت کے معزز ڈسٹرک اینڈ سیشن جج خالد حسین شاہانی (موجودہ جسٹس سندھ ہائی کورٹ ) نے دونوں فریقین کی گواہیاں ریکارڈ کی اور میرٹ پر اس برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فضل محمد کو واجبات کے ساتھ ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ ورکر کی طرف سے باچا فضل منان ایڈوکیٹ نے پیروی کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاڑکانہ: آرٹس کونسل لاڑکانہ کے منتخب عہدیداران کا اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر خیر محمد شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو

https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2025/02/h09.jpg

متعلقہ مضامین

  • بند کی گئی ٹرین سروس وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، سربراہ پاکستان ریلویز
  • خیبرپختونخوا کے ملازمین کی برطرفی کا قانون گورنر کنڈی کے تحفظات کے ساتھ منظور
  • لاڑکانہ: آرٹس کونسل لاڑکانہ کے منتخب عہدیداران کا اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر خیر محمد شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو
  • دورانِ سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم
  • دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت ختم
  • دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم
  • دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو ملازمت کی سہولت ختم
  • دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک فرد کو نوکری دینے کی سہولت ختم
  • دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت کی سہولت ختم