PIA ملازمین کی طرح پنشنرز کا بھی خیال رکھا جائے‘ طاہر حسن
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
PIA ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) کے پبلک ریلیشنز / پبلسٹی سیکرٹری محبوب انور نے پیارے اوورسیز کے اراکین اور احباب کے اعزاز میں ملاقات و مشاورت کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر لی گئی تصویر میں وسیم اکرم (امریکہ)، سعید احمد (سابق SM دہلی)، سید رضی احمد (سابق SM ایمسٹررڈم)، سید طاہر حسن (صدر پیارے)، محمد زبیر غزالی (کینیڈا)، رحمن علی (ٹیسٹ کرکٹر)، محمد افضل الدین (امریکہ)، شاہد خان (کینیڈا)، میزبان اور ایم ناصر (کینیڈا) نمایاں ہیں۔ صدر پیارے نے PIA ریٹائریز/ پنشنرز کے لیے پیارے کی خدمات اور حقوق کے تحفظ و حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پی آئی اے ریٹائر ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) رجسٹرڈ کے صدر سید طاہر حسن، سینئر نائب صدر پرویز فرید، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری اور کوآرڈینیشن سیکرٹری نثار احمد شیخ نے PIA ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام ملازمین، سی بی اے یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، جنرل سیکرٹری علی لاشاری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ PIA کے CEO، CHRO، CFO، GMFM اور BOD کے چیئرمین اور ممبران کے خیرسگالی جذبات اور مثبت اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اب فوری طور پر پورے ملک میں سب سے کم پنشن پانے والے معمارانِ پی آئی کے پنشنرز کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے (یاد رہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں PIA میں صرف 4 مرتبہ معمولی اضافہ کیا گیا)۔ اور اب بھی یہاں پنشن 2 ہزار روپے ماہانہ (کم از کم پنشن) ہے۔ بیوگان کو اس سے بھی کم ملتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم پنشن 15 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور کمیوٹ کردہ پنشن واپس کی جائے۔ خیال رہے کہ PIA اور پی آئی اے ہولڈکوکے چکر میں ڈال کر پنشنرز کے جائز حقوق یعنی پنشن، میڈیکل اور پیسج وغیرہ پر قدغن لگانے سے باز رہا جائے۔ انسانی جائز بنیادی حقوق پامال نہ کیے جائیں، PIA کے اپنے سرکلر PIACL,21/2003 (کنورژن) ایکٹ 2016ء اور SECP کے آرڈر مورخہ 3
مئی 2024ء میں حکومت اور PIA کی یقین دہانی کہ ریٹائریز کی سہولیات میں کمی نہیں کی جائے گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ان وعدوں کا پاس اور لحاظ کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول
لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جو کہ صرف وقتی آپریشن ہوتے ہیں جسکے کچھ دیر بعد چند سرکاری ملازمین اور تجاوزات مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، جس کے لیے ان راشی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر جیب بھی گرم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی ریڑھی روزانہ 200 روپے اور مستقل اڈہ لگانے کے روزانہ 300 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔