محمدعرفان پریس قونصل پاکستان قونصلیٹ جدہ سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
قونصل جنرل خالد مجید اظہار تعزیت کرریے ہیں ساتھ میں محمد عرفان بیٹھے ہیں
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پریس قونصلرمحمد عرفان سے ان کے والد چودھری خان محمد کے انتقال پراظہار تعزیت کے لئے قونصلیٹ میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس میں قونصل جنرل خالد مجید سمیت قونصلیٹ کے دیگر افسران اور کمیونٹی کے سرکردہ ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غمزادہ خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ ہم مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں آعلیٰ مقام کے لئے دعا کرتے ہیں اور رشتہ داروں، دوستوں خصوصا غمزادہ لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں۔ پریس قونصل محمد عرفان کے والد چودھری خان محمد گذشتہ دنوں 99 برس کی عمرمیں اس دار فانی سے کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ ان کا تعلق کھاریاں پاکستان سے تھا۔ مرحوم ایک معروف زمیندار تھے۔ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔ محمد عرفان نے تمام حاضرین کا اظہارِ تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد عرفان کے لئے
پڑھیں:
پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔
اس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے انسانی استعداد کار ، معاشی ترقی، پراستقلال گروہوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و احترام کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھرکے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔
بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کو یاد کیا، حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے موقع پر آج 8 فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن قرار دیاہے، آج ملک میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔