السعودیہ: خیبرپختونخواہ کےایم این صاحبزادہ صبغت اللہ کےاعزازمیں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سعودی عرب میں خیبرپختونخواہ کے ایم این صاحبزادہ صبغت اللہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی ،سعودی اور قبائل کی تقریباً سب جماعتوں کی شخصیات شریک تھیں۔ جس کی صدارت مشترکہ طورپرعمرخان اورسید حاجی اول لال زمین تاران نے کی۔ تقریب سے ایم این صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکی بدولت پاکستان وجود میں آیا اور آج کے اس دور میں ملک کو مستحکم بنانے اور قوم کو متحد کرنے کے لیے نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے بلکہ اس پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی موجودہ اورآنے والی نسلیں ایک ترقی یافتہ پاکستان میں زندگی گزارسکیں۔ تقریب سے عمرخان اور لال زمین تاران کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اس کی بہتری کے لیے ہمیں چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تاکہ ملک سیاسی اور جمہوری طور پر مضبوط ہو اور ادارے آئین کے مطابق کام کریں جس سے بہتری کے آثار نمایاں ہونگے۔ دیگر مقررین میں پرنس یحییٰ، شیخ حادی، لال زمین، بخت شیر، ضمیر خان ضمیر، عمران خان، اجبرخان، امیراتمان خیل، ملک شیروردک نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
2032 میں زمین کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔
90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے حوالے سے نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔