چمپئنز ٹرافی، شارع فیصل کی دونوں سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ ممنوع
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا یے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فروری سے 28 مارچ تک شارع فیصل سے متصل تمام سروس روڈ کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شارع فیصل
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک:ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔
اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔