مرکزی مسلم لیگ کا ڈمپرمافیاوسندھ حکومت کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے پریس کلب پر ڈمپر مافیا اور سندھ حکومت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر “ڈمپر مافیا نامنظور ، کراچی کے شہریوں کا قتل بند کرو ، جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرے میں سندھ کے صدر فیصل ندیم ، صوبائی جنرل سیکرٹری اکرم عادل، انجینئر نعمان علی ، شہباز عبدالجبار، مہدی اسحاق، فیصل بلوچ و دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر مافیا کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور شہریوں کو بے دردی سے کچلا جا رہا ہے۔حکومت اور ادارے ان حادثات کے ذمہ دار ہیں، لیکن افسوس کہ کسی وزیر یا حکومتی نمائندے نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات تک نہیں کی۔ جبکہ سندھ حکومت ٹریفک حادثات روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے بھتہ خوری میں مصروف ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا
کراچی :دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔
مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔
اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔
احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔
گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی مدد سے ترتیب دی گئی ہے۔
ایاز خان نے کہا کہ میری یہ چھوٹی سی کوشش اُن لوگوں کیلیے ہے جو دریائے سندھ اور متنازع نہری منصوبے پر مسلسل آواز بلند کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان مسائل پر توجہ نہ دی تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی آنے والی نسل کو صرف تصویریں دکھا کر کہیں گے “ایک تھا دریائے سندھ”۔
واضح رہے کہ متنازع نہری منصوبے کے تحت دریائے سندھ سے پنجاب کے علاقے چولستان کیلیے مزید نہریں نکالنے کا منصوبہ سامنے آیا تھا، جس پر سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر سخت مؤقف اپنایا اور کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی کو حق حاصل نہیں جبکہ پی پی کے پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی حصہ کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا اور انہیں پورا پانی فراہم کریں گے۔
Post Views: 1