Jasarat News:
2025-02-10@14:02:59 GMT

سپرہائی وے پر پولیس کیکارروائی‘منشیات فروش گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیرہ گوٹھ میں کارروائی کر کے منشیات فروش ملزمہ شہناز زوجہ روشن کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمہ عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سانحہ کارساز:ملزمہ نتاشا کیخلاف مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمہ کی سماعت کراچی بار کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی بار کی ہڑتال کے باعٹ مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ نتاشہ کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا امکان ہے۔ ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست دائر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار ،107کلومنشیات برآمد
  • کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنےو الا پھل فروش گرفتار
  • حیدرآباد ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،10 گرفتار
  • سانحہ کارساز:ملزمہ نتاشا کیخلاف مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی
  • کراچی: کورنگی میں کورئیر سروس سے بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد
  • اے این ایف کی کارروائی،4ملزمان گرفتار،18کلومنشیات برآمد
  • منشیات فروش ’’باپ بیٹی گینگ‘‘ پکڑا گیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد؛ ویڈیو
  • اے این ایف کی 5 مختلف کارروائیاں ، 18.866 کلو گرام منشیات برآمد ، 4 ملزمان گرفتار
  • خواتین سے ڈکیتی کا ڈراپ سین؛ سہیلی اور ساتھی ملوث نکلے؛ ویڈیو دیکھیں