ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی بہن شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں قومی شاہراہ پر ایک اور نوجوان کو ڈمپر نے کچل دیا ۔ کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی، جس کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی،شاہ لطیف ٹائون میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار24سالہ بھائی حسنین جاں بحق اور اس کی13 سالہ بہن حجاب شدید زخمی ہوگئی،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اس حوالے سے متوفی حسنین کے دوست سید عمیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والی 13 سالہ حجاب مارشل آرٹ کی کھلاڑی ہے اور اس نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ مقابلہ جیتنے کی خوشی میں حسنین اپنی بہن کو کھانا کھلانیلے جا رہا تھا کہ راستے میں حسنین کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار ڈمپرنے ٹکر ماری۔ متوفی کے دوست سید عمیس نے بتایا کہ حسنین اور بہن حجاب لانڈھی کے رہائشی ہیں، متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا اور دو بہنوںکابھائی تھا۔علاوہ ازیںکورنگی کریک روڈ پرواقع نجی بینک کے قریب تیزرفتارڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں ڈمپرڈرائیوراوراس کے مالک کے خلاف درج کرلیا۔مقدمہ قتل بالسبب، تیز رفتاری غفلت لا پروائی سے ڈمپرچلانے اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ ڈمپرکے نامعلوم ڈرائیوراورڈمپرکے مالک فیاض شاہ کے خلاف درج کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔
اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔
پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیفنس موڑکے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 55سالہ صابرحسین کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ اوڈیفنس اسرارحسین نے بتایا کہ متوفی شخص موٹرسائیکل پرسوارتھا اورمتوفی شخص واٹرٹینکر کی ٹکرسے جاں بحق ہوا ہے حادثے کے بعد واٹرٹینکرموقع پرسے فرارہوگیا۔
اس کے علاوہ لیاری ایکسپریس وے گلشن انٹرچینج پر ٹریفک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کے خالو نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ 17 سالہ شہباز دستگیر کا رہائشی اور ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ متوفی چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ حادثہ مبینہ طور پر گھر کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آیا۔