Jasarat News:
2025-02-10@14:12:03 GMT

سرجانی سے تین رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے سیف المری گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ، ترجمان ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان بابر عرف ببلی ، ٹرویس عرف ابی سنون اور شارم عرف تورا سے غیر قانونی اسلحہ ، موبائل فونز ، نقدی رقم اور پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سالی کے ساتھ تعلقات؛ شوہر نے گلا کاٹ کر جواں سال بیوی کو قتل کردیا

لاہور:

 

شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔   پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔   واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔   حکام کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا۔ ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا۔ جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی  سے قتل کی گھناؤنی واردات کی۔   رات کو ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم شمشاد اور مقتولہ کی بہن سمرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔   ملزمان (سالی اور بہنوئی) کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سالی کے ساتھ تعلقات؛ شوہر نے گلا کاٹ کر جواں سال بیوی کو قتل کردیا
  • لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری
  • لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، میچز کی جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
  • ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی6ملزمان گرفتار ،موٹرسائیکلیں برآمد
  • خشک دودھ اسمگل کرنے میں ملوث ملزمان کی ضمانت منظور
  • پولیس مقابلے : ڈکیت ہلاک‘ 4زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور: 10 سالہ بچہ اغواکاروں سے بحفاظت بازیاب، تین ملزمان گرفتار
  • خیبر پختونخوا، پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہلکار پر فائرنگ
  • اے این ایف کی 5 مختلف کارروائیاں ، 18.866 کلو گرام منشیات برآمد ، 4 ملزمان گرفتار