Jang News:
2025-02-10@13:58:30 GMT
عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ملک دشمنی پر مبنی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا تنویر
پڑھیں:
پی ٹی آئی والوں کی فطرت میں تخریب کاری ،فتنہ انگیزی ہے‘ رانا تنویر حسین
شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی ۔(جاری ہے)
8 فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے ملکی معیشت بہتر کی ہے ،عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے ۔اگلے سال مزید بہتری ہوگی اور عوام کے لئے خوشحالی آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے ہیں۔