Jang News:
2025-02-10@14:24:35 GMT

راولپنڈی: پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

راولپنڈی: پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق


راولپنڈی میں پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  آریا محلے کا 15 سال کا بچہ زاہد پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سےگرا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو سر اور منہ پر گہری چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی: کزن سے زیادتی اوربلیک میل کرنے پر تاحیات قید

راولپنڈی (خبرایجنسیاں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج باسط علیم نے شادی شدہ کزن سے زیادتی اور بلیک میلنگ کے مجرم اشتیاق کو تاحیات قید کی سزا سنادی۔ مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 میں عمر بھر قید اور دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کیا گیا ہے۔ عدالت نے مجرم کو زیادتی کے جرم میں تاحیات قید اور 5 لاکھ جرمانہ عاید کیا ہے جبکہ بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا ہے۔ مجرم کو ہتھیائے گئے مال کی برآمدگی کی دفعہ کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچا زاد کے گھر رہنے آیا تھا، مجرم نے شادی شدہ کزن سے زیادتی کی اور بلیک میل کرکے رقم اور زیور لیتا رہا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ظالموں نے کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، جان کیسے بچی، ویڈیو دیکھیں
  • مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، اداکارہ صاحبہ
  • وکلا کا احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند
  • راولپنڈی،ٹریفک اہلکار بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے چالان کاٹ رہے ہیں
  • بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، فضل الرحمان
  • راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
  • راولپنڈی موتی بازار کے دہی بھلے، خاص بات کیا ہے؟
  • راولپنڈی: کزن سے زیادتی اوربلیک میل کرنے پر تاحیات قید