کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گھر کی چھت پر کھیلنے والی ننھی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شہر کے قدیم علاقے لیاری موسیٰ لین کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ڈھائی سالہ بچی گھر کی چھت پر اندھی گولی کا شکار بن گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی بلڈنگ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر اور چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کے سر میں لگی جس سے جاں بحق ہوئی۔

لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی اور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار کر لیا ہے دولہا کےدوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جنہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار دولہا آفتاب پولیس اہلکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی صورت ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار

گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، گرفتار دولہا اور ساتھیوں پر مقدمہ درج
  • کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، اندھی گولی لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحق
  • موسیٰ لین میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی موت، فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار
  • کراچی؛ چھت پر کھیلتی ہوئی بچی پراسرار طور پر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
  • پولیس مقابلے : ڈکیت ہلاک‘ 4زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور گرفتار
  • گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور گرفتار