Jasarat News:
2025-02-10@14:32:21 GMT

لیبیا میں 2 اجتماعی قبروں سے 50 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

لیبیا میں 2 اجتماعی قبروں سے 50 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

کفرہ: لیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق یہ لاشیں یورپ پہنچنے کے خواہش مند تارکین وطن افراد کی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پہلی اجتماعی قبر ملک کے جنوب مشرقی شہر کفرہ کے ایک فارم سے جمعے کے روز دریافت ہوئی جس میں سے 19 لاشیں نکالی گئیں۔

مقامی سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں پولیس اہلکاروں اور طبی عملے کو ریت میں دبی لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تارکین وطن افراد کی مدد کرنے والے ایک مقامی فلاحی ادارے کے مطابق جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں سے بعض افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا اور پھر اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دوسری اجتماعی قبر بھی کفرہ میں ایک انسانی اسمگلنگ کے اڈے پر چھاپے کے دوران دریافت ہوئی جس میں کم از کم 30 لاشیں موجود تھیں۔ ایک مقامی سکیورٹی اہلکار کے مطابق زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ مجموعی طور پر 70 افراد کو اس قبر میں دفن کیا گیا تھا اور حکام مزید لاشوں کو تلاش کررہے ہیں۔

لیبیا میں گزشتہ سال بھی حکام نے شعیرف کے علاقے سے کم از کم 65 مہاجرین کی لاشیں دریافت کی تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور ر پولیس کے مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگردہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور ر پولیس کے مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگردہلاک
  • لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے
  • لیبیا کے قریب ایک اور کشتی حادثہ، پاکستانیوں سمیت 65 مسافر سوار تھے
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے
  • میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • میکسیکو میں بس حادثے میں 3 درجن سے زائد افراد ہلاک
  • کراچی : ایک اور ڈمپر نے 3 افراد کی جان لے لیں
  • آج بھی قاتل ڈمپر نے کراچی میں 3 جانیں لے لیں