آئی ایم ایف مشن پاکستان میں گورننس اور عدلیہ کے امور کا جائزہ لے رہا ہے، وزارت خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن پاکستان میں ججوں کی تقرری، عدلیہ کی آزادی اور دیگر گورننس امور کا جائزہ لے رہا ہے، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف، اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں سے بھی مشاورت کرے گا۔
وزارت خزانہ کی وضاحت
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف طویل عرصے سے پاکستان کو تکنیکی مدد اور پالیسی رہنمائی فراہم کرتا آیا ہے، جس کا مقصد بہتر طرز حکمرانی، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینا ہے، آئی ایم ایف نے مختلف ممالک میں معاشی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے لیے بدعنوانی سے نمٹنا اور گڈ گورننس بنیادی عوامل ہیں، اسی تناظر میں، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹرکچرل بینچ مارک تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد اصلاحاتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد کا حصول ہے،حکومت گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ کرے گی، جس میں ریاست کے چھ کلیدی شعبوں میں کرپشن سے متعلق کمزوریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف مشن کا مختلف اداروں سے مشاورت کا شیڈول
وزارت خزانہ نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کا تین رکنی وفد پاکستان میں مختلف اداروں سے مشاورت کرے گا، جن میں شامل ہیں،فنانس ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وزارت قانون و انصاف کے افسران سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف کی تردید
خیال رہےکہ وزارت خزانہ کی تصدیق کے باوجود عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں عدلیہ، ججوں کی تقرری اور دیگر حکومتی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اپنا مشن بھیجنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں آئی ایم ایف آف پاکستان کا جائزہ
پڑھیں:
پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت آبی وسائل کی رپورٹ میں ملک میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق پانی سے متعلق 7 بڑے منصوبوں میں سے صرف ایک پر 50 فیصد تک کام مکمل ہو سکا۔ پاکستان پانی کے کم ترین ذخیرے والے ممالک میں شامل ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم پر 15 فیصد کام مکمل ہو سکا جبکہ داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 21 فیصد تک مکمل ہو سکا۔ مہمند ڈیم پر کام 33 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
کرم تنگی ڈیم کا افتتاح 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا جس پر اب تک 75 فیصد تک کام مکمل ہو سکا ہے۔ پاکستان میں فی کس کیوبک پانی 1000 میٹر ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس وزارت کی کارکردگی حیران کن ہے کہ کوئی منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا۔
Post Views: 3