موسیٰ لین میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی موت، فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث دولہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دولہے کے دوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دولہا آفتاب پولیس اہلکار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور گرفتار
گلستان جوہر میں 5 فروری کو ڈمپر بے قابو ہو کر تین موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، تاہم شاہراہ فیصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 5 فروری کو ڈمپر بے قابو ہو کر تین موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔