ضلع کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں تاریخی امن پاسون جرگہ، قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گزشتہ 6ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مشرانِ علاقہ کی جانب سے ایک اہم امن پاسون جرگہ تخت نصرتی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، جے یو آئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک عماد اعظم، سابق ایم این اے شمس الرحمن، سابق ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع کرک کے جید مشران، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما، علماء کرام، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جرگے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کرک ہمیشہ سے امن و بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے، یہاں کے عوام نہ صرف تعلیم دوست بلکہ انتہائی باشعور اور مہمان نواز ہیں،کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سرزمینِ خٹکستان کو بدامنی کی نذر کرے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع کرک میں نہ "گڈ" کی جگہ ہے اور نہ ہی "بڈ" کے لیے کوئی گنجائش، کیونکہ یہاں کے عوام امن کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں،جرگے میں علاقے سے تمام مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دی گئی، بصورت دیگر قوم اپنی مدد آپ کے تحت مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی۔مشران نے واضح پیغام دیا کہ علاقے میں مزید بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر جرگے کے مشران نے ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس کو تمام درکار وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مؤثر کارروائی کر سکے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات دیے جائیں،امن پاسون جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں، علماء کرام، اور مشرانِ علاقہ نے مکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا، اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے اعظم ہاؤس میں اجلاس منعقد کرکے امن و امان کے قیام کے لیے لائحہ عمل طے کر لیا۔یہ جرگہ کرک کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جہاں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر یہ پیغام دیا کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے اور اسے ہر قیمت پر بحال رکھا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امن پاسون جرگے میں کے لیے

پڑھیں:

حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری

حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ نے کہا ہے کہ حکومت قبائل میں امن کی بحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے افغانستان دورہ پر مذاکرات کے آغاز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قبائلی علاقوں میں صحت، تعلیم کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔شرکا نے کہا کہ قبائلی عوام کو بھی شہری علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں، اعلان کردہ پیکیج کی روشنی میں بقایاجات فوری جاری کیے جائیں، قبائل اور صوبے کے وسائل، ذرائع آمدن پشتون قوم کی تعمیرو ترقی پر خرچ کیے جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق پشتون قوم کے وسائل پر ان کا آئینی حق تسلیم کیا جائے اور وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے، طویل جنگ میں جو جانی و مالی نقصان ہوا حکومت اس کا معاوضہ ادا کر کے نقصانات کا ازالہ کرے، درآمدات اور برآمد پر عائد کردہ 2 فیصد سیس ٹیکس واپس لیا جائے۔شرکا نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر لگائے گئے زرعی ٹیکس کو فی الفور واپس لیا جائے، مولانا فضل الرحمان تمام پشتون سیاسی قیادت کو اے پی سی میں مدعو کریں۔

اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ میں کرم سے متعلق جرگے کے 14 نکاتی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، افغانستان کے ساتھ آمد و رفت اور تجارتی راستوں میں سہولت دی جائے، سرحد پار تجارتی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے۔شرکا کا کہنا تھا کہ باجوڑ، خیبر، شمالی و جنوبی، کرم اور دیگر راستوں کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولا جائے، ملک بھر میں لاپتہ افراد کو قانونی کارروائی کے لیے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے اہم ذمہ داریاں واپس لے... صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری
  • کرم: اسلحے کی حوالگی پر اتفاق نہ ہو سکا
  • شمالی وزیرستان، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد اغواء کے بعد قتل
  • کرک میں امن پاسون جرگہ،مسلح گروہوں کو 3 روز میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا
  • کرک؛ مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم
  • گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کیلئے تین دن کی مہلت دیدی
  • ٹریفک حادثات:گورنر کاہیو ی ٹریفک کیخلاف سڑک پر نکلنے کااعلان
  • بنوں میں پولیس چوکی پر مسلح شرپسندوں کے حملے, 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
  • الٹی ہوگئیں سب تدبیریں