چلاس، ہزاروں ڈیم متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مقررین کا کہنا ہے کہ عوام دیامر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ڈیم سائیڈ پر کام کو بند کیا جائے، اگر ایک ہفتے تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو انتہائی سخت رد عمل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ہزاروں ڈیم متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے میں بیٹھ گئے۔ اتوار کے روز چلاس ائیرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی اور عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ "حقوق دو ڈیم بناؤ" تحریک میں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے کسی صورت عوامی اور قومی مفادات کا سودا نہیں کریں گے۔ سب سے پہلے علمائے دیامر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھا لیا۔ مقررین کا کہنا ہے کہ عوام دیامر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ڈیم سائیڈ پر کام کو بند کیا جائے، اگر ایک ہفتے تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو انتہائی سخت رد عمل دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین واپڈا سمیت چیف سیکریٹری، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سید طا رق علی جاموٹ خدمت پریقین رکھتے ہیں،عبدالمنان صدیقی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت بھی اسی جذبہ سے عوام کی خدمت کرکے خود کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید رانی بینظیربھٹو کے سچے پیروکاراور صدرمملکت آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری اورادی فریال تالپورکے وفادار سپاہی ثابت کررہے ہیں ہم اپنے دونوں رہنمائوں کے اس جذبہ خدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں پارٹی کی خدمت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے اورآپ کی قیادت میں شہیدوں کے چھوڑے ہوئے مشن کو آگے بڑھانے میں ہراول دستہ کا کردارادا کریں گے۔