چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی اور مفاہمت کے دروازے کھلے رکھے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 09 فروری 2025) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین نے روایتی سیاست کے عملی خاتمے کے کےلئے خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے عام آدمی کے لیے اقتدار کے راستوں کو ہموار کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کمیشن مافیاز اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مال و زر کے نظام کو بری طرح شکست سے دوچار کرنے کا کریڈٹ چوہدری شجاعت حسین کے جانشینوں کا انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی اور مفاہمت کے دروازے کھلے رکھے
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
یوکرین جنگ کے خاتمے پرپیوٹن سے بات ہو چکی، زیلینسکی سے جلد ملوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
امریکی صدر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے کتنی باربات کی ہے تو اس پر امریکا صدر کا کہنا تھا کہ ’بہتر ہے اس کے بارے میں نہ بتانا‘۔ تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگ مرنے سے بچ جائیں۔
جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ولادیمیرپیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن کی جانب سے اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ آیا وہ بھی بھی تیار ہیں؟۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کہ وہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے ہیں اور جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ کی تیسری برسی 24 فروری کو منائی جائے گی۔ اس تنازع کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت یوکرین کی ہے۔
ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ ان کے ’پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں‘ اور ان کے پاس جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بھی ہے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ بہت جلد جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز لوگ مر رہے ہیں اور یوکرین میں یہ جنگ بہت خطرناک ہے۔ میں اس خوفناک جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیوٹن جنگی بندی خاتمہ ڈونلڈ ٹرمپ گفتگو ملاقات یوکرین جنگ