متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ کیا اور پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور اس عظیم شخصیت کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عالمی امید کی علامت تھے، جنہوں نے پسماندہ اور کمزور طبقات کی بہتری کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ پرنس کریم آغا خان کے گہرے تعلق پر روشنی ڈالی اور خاص طور پر آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے ذریعے پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کی قابلِ قدر خدمات کو اجاگر کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی کا استقبال اسماعیلی سینٹر دبئی کے نائب صدر خلیل فیروز محمد، ڈپلومیٹک ریلیشنز کے سربراہ اکبر ورجی اور اسماعیلی کمیونٹی کے سینئر نمائندہ حسن ولانی نے کیا۔ تمام شرکاء نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی غیر معمولی زندگی اور ان کے لازوال ورثے پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا: "پرنس کریم آغا خان چہارم کا انتقال عالمی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی میراث ہمیشہ ہمیں ایک زیادہ منصفانہ اور ہمدردانہ دنیا کی تعمیر کے لیے متحرک کرتی رہے گی۔" متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے اسماعیلی کمیونٹی، آغا خان خاندان اور تمام سوگوار افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا ایک غیرمعمولی رہنما سے محروم ہو گئی ہے، مگر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سفیر فیصل نیاز ترمذی آغا خان چہارم پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
لزبن (آئی پی ایس )مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی
وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔اس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے انسانی استعداد کار ، معاشی ترقی، پراستقلال گروہوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و احترام کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھرکے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کو یاد کیا، حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے موقع پر8فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن قرار دیاہے، آج ملک میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہا۔