شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 فروری2025ء) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک شاندار میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی تعلیمی برادری کو یکجا کرنے اور نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں، جبکہ صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں بطور ایجوکیٹر مسز سمینہ ناصر کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی ایوارڈ اور فلاور بُکے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستانی اسکولوں کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس اہم تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھے عبدالعزیز (ایجوکیشنسٹ)، شمائلہ احمد (پرنسپل، پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی، دبئی)، مسز شاہین نصیر سعدی (پرنسپل، العمال انگلش ہائی اسکول، شارجہ) قائد الرحمٰن، صائمہ نقوی، یاسمین کنول، نبراس سہیل، مجیدہ خانم، شہناز خانم، فرزانہ منصور، سعدیہ نعیم (پاکستانی اسکول، شارجہ) شاہینہ منور (پاکستانی اسکول)۔

ان تمام معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسز سمینہ ناصر کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی اور شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے پاکستانی تعلیمی برادری کے فروغ اور قابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ

پڑھیں:

مٹیاری،پہلی ایگرولائیوا سٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس تقریب مکمل

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والی پہلی ایگرو-لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025ء کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن نے خصوصی شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایکسپو کے انعقاد کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات مقامی معیشت، زراعت، اور ہنر مند افراد کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ مٹیاری جیسے زرعی ضلع میں اس سطح کی ایکسپو سے نہ صرف کسانوں اور مالوندوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ہینڈی کرافٹس اور کاروباری مواقع بھی بڑھیں گے۔کمشنر بلال احمد میمن نے زرعی ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک، ہینڈی کرافٹس، اور زرعی فنانسنگ کے اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹال مالکان اور کسانوں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جدید زرعی مشینری اور مقامی کھانوں کے اسٹالز میں خاص دلچسپی لی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا کہ ایکسپو میں لائیو اسٹاک، فشریز، زراعت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، اطلاعات، میڈیا، پولیس، صحت، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت مختلف اداروں کے تعاون سے معلوماتی اور تجارتی اسٹالز لگائے گئے، جو کہ انتہائی قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایکسپو مٹیاری کی زرعی ترقی اور مقامی کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔اختتامی تقریب میں ایس ایس پی مٹیاری فیصل بشیر میمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مٹیاری ون نور احمد کرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اقرا جنت، DHO مٹیاری پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبد الستار شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد اسد اللہ کہوکہر اور ضلع بھر کے تمام افسران اور معزز شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایکسپو کے آخری دن اختتامی اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بہترین پرفارمنس دینے والے منتظمین، طلبا ، دودھ کا مقابلہ جیتنے والوں کو، بہترین جانور رکھنے والوں اور میڈیا نمائندوں کو خصوصی ایوارڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے ایکسپو کی بہترین کوریج کرنے والے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے مثبت کردار کے بغیر ایسے ایونٹس کی کامیابی ممکن نہیں۔ایکسپو میں دونوں دن مختلف نسلوں کی بکریوں (ٹاپری کاری، پٹیری، جمن پاری، تپا، کاموری) کی نمائش کے ساتھ بھینس کے دودھ کے مقابلے اور فوڈ کمپیٹیشن، جس میں مقامی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ۔اس کے علاوہ زرعی فنانسنگ کے لیے اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کے معلوماتی اسٹالز، اسکول کے بچوں کے سائنسی اور تخلیقی پروجیکٹس کے اسٹال بھی لگائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری،پہلی ایگرولائیوا سٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس تقریب مکمل
  • ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح، وزیراعظم کی شرکت: نادار طبقات کا احساس: مریم نواز
  • متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ
  • تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت
  • صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • قومی کرکٹ کے لیے شاندار خدمات کا اعتراف:انضمام الحق اور مصباح الحق پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل
  • ماہرہ خان کی ساڑھی میں اپنی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
  • واشنگٹن، بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آمد
  • او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سکھر آئی بی اے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب