اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم میں عدلیہ کے حصے کو کم کر دیا گیا ہے، اور اس کا اثر ملک کے عدلیہ نظام پر پڑا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  اگر ملک میں عدلیہ کا نظام مضبوط نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی، پاکستان کے عام انتخابات متنازع ہو چکے ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک متفقہ ایجنڈا طے کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک کی بہتری کے لیے اپوزیشن، فوج اور عدلیہ کو ایک مشترکہ ایجنڈا طے کرنے کی ضرورت ہے، ن لیگ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ ان کا اختلاف ایک ہی بات پر ہے کہ ووٹ کو عزت دی جائے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ  راناثنااللہ سے ان کا کبھی براہ راست رابطہ نہیں ہوا، لیکن اگر سفر ایک ہی ہے تو انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان کی طرف آئیں، موجودہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ہیں اور جب تک وہ چاہتے ہیں، الیکشن کمشنر کے طور پر ان کا کام جاری رہنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرقاسم رونجھو کا استعفا منظور کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹر قاسم مستعفی ہوئے تھے، سینیٹر قاسم رونجھو نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ترمیم کے حق ووٹ میں دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیا،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی،شاہدخاقان
  • 26ویں ترمیم میں عدلیہ کےحصےکوکم کردیاگیاہے،ملک میں عدل کانظام نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری نہیں ہوگی، شاہدخاقان عباسی
  • ریگولر بینچ کو آئین کی تشریح کا اختیار نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
  • چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرقاسم رونجھو کا استعفا منظور کرلیا
  • شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے جانے کا ہمیں نقصان ہوارانا ثنا اللہ
  • ن لیگ سوچ بہتر کرلے تو ملکر آگے بڑھ سکتے ہیں، خاقان عباسی نے پارٹی جوائن کرنے سے متعلق واضح جواب دے دیا
  •     شاہد خاقان ، مفتاح کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، رانا ثنا اللہ 
  • پی ٹی آئی سے تلخیاں کم،اپوزیشن الائنس کاحتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے،کامران مرتضیٰ
  • 9 مئی، 8 فروری کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے : شاہد خاقان