تنظیمی نظم و ضبط کیخلاف ورزی، فاروق ستار کا ڈنڈا اٹھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے، جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا جو بیان جاری ہوا ہے، بس وہی صورتحال ہے، جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا، باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے، جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے آج جو بیان جاری ہوا، اس میں تمام سوالوں کے جوابات موجود ہیں، کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے مل جل کر حل نہ کر لیا جائے، سیاسی جماعت میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کہ حل نہ کیا جا سکے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان میں اختیارات کی جنگ اور عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے تھے، قیادت نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت فیصلے کرنے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم فاروق ستار
پڑھیں:
اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
اسلام آباد:ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس قانون کے تحت شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ لینے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
یہ اقدامات اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔