کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 100 انڈیکس 3.42 فیصد کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 322 پر بند ہوا ، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 94ہزار 5 رہی۔ایک ہفتے میں 84.83 ارب روپے مالیت کے 1.73 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گی، شئیرز کی قیمت کم ہونے پر ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 403 ارب روپے کا نقصان ہوگیا اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن 403 ارب روپے گھٹ کر ایک ہفتے میں 13649 ارب روپے رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباو رہا ، جنوری 25 میں مہنگائی کی شرح گھٹ کر 2.41 فیصد رہ گئی، دسمبر 24 میں مہنگائی کی شرح 4.10 فیصد پر تھی جبکہ جنوری 25 میں تجارتی خسارہ سالانہ 18 فیصد بڑھ کر 2.31 ارب ڈالر رہا۔