اب بھی وقت ہے حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں لایا جائے، سردار یار محمد رند
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں سابق وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا ڈھونگ رچاکر دھاندلی زدہ الیکشن میں سرعام عوامی حق رائے دہی کو پاں تلے روندا گیا۔ منتخب عوامی نمائندوں کی جیت کو راتوں رات کروڑوں کی بولیوں میں دام لیکر ہار میں تبدیل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک میں فارم 47 کی پیدا کردہ پیراشوٹرز کو اسمبلیوں میں لانے والوں نے ملک کو آج اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ ہم عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں۔ دوست ممالک بھی آہستہ آہستہ اپنی رفاقت کو بھلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں انتخابات کا ڈھونگ رچاکر دھاندلی زدہ الیکشن میں سرعام عوامی حق رائے دہی کو پاں تلے روندا گیا۔ منتخب عوامی نمائندوں کی جیت کو راتوں رات کروڑوں کی بولیوں میں دام لیکر ہار میں تبدیل کیا گیا۔ الیکشن کے نام پر جس طرح سے سلیکشن کی گئی یہ ملک کی جمہوری نظام پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پس پردہ کرداروں کو سوچنا ہوگا کے جو کھیل کھیلا گیا اس میں صرف اور صرف نقصان پاکستان کا ہوا ہے۔ جس طرح منڈی لگا کر اسمبلیوں میں جعلی نمائندے لائے گئے یہ ملکی تاریخ میں الیکشن کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔ جسے عوام نے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔ عوام اب خوب سمجھتے ہیں کہ انکے حقیقی قیادت کی جیت کو ہار میں بدل کر پیراشوٹرز کو ایوانوں میں لایا گیا۔ جس سے ملکی حالات ابتری کی جانب گامزن ہیں۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ملک جس نہج پر پہنچ چکا اب بھی وقت ہے عوام کے فیصلوں پر ڈاکہ ڈالنے کے بجائے حقیقی عوامی نمائندوں کو اسمبلیوں میں لاکر ملک کی سمت کو درست کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ ملک
پڑھیں: