Islam Times:
2025-04-15@06:34:49 GMT

حکومت عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے، علی خورشیدی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

حکومت عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے، علی خورشیدی

اپنے ردعمل میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سعید غنی کے ماتحت بلدیاتی محکمے بے انتظامی کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و رہنم ایم کیو ایم علی خورشیدی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے وزراء لاچار و مجبور ہیں۔ اپنے ردعمل میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ سعید غنی کے ماتحت بلدیاتی محکمے بے انتظامی کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات سندھ ٹھیکوں پر چل رہا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے ڈمپرز شہریوں کو کچلنے اور حکومت خون چوسنے میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی خورشیدی میں مصروف کہا کہ

پڑھیں:

وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر وزیر آبپاشی سندھ کا ردعمل
  • حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ایک بار پھر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف، ملک سے صوبے کا رابطہ بند کرنے پر غور
  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف
  • اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی