سعودی عرب،ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 21 ہزار 477 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ۔
کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری سے 5 فروری 2025 کے درمیان ہونے والی گرفتاریوں میں سے 13638 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،4663 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 3176 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 1316 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 40 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 13 افراد گرفتار کئےگئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین
پڑھیں:
60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
کراچی(نیوز ڈیسک) 60 سے زائد عمرہ زائرین، جنھیں پرواز ایس وی 700 کے ذریعے گزشتہ روز کراچی پہنچنا تھا، سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جن ساٹھ عمرہ زائرین کو پہنچنا تھا انھیں جہاز چھوٹا ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔
متاثرہ عمرہ زائرین میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنھیں احتجاج کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو اب متبادل پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔
دوسری طرف سعودی عرب حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے، عمرہ ویزا ہولڈر مسافروں کے لیے سعودی حکومت کی تمام ایئر لائنز کو جاری نئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزا ہولڈرز کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی حکومت نے ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے، سعودی ایوی ایشن نے ہدایت کی ہے کہ 15 شوال کے بعد عمرہ ویزا ہولڈر مسافروں کو بورڈنگ نہ دیں، خلاف ورزی پر مسافروں اور ایئر لائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/umrah-zaireen.mp4
مزیدپڑھیں:ریحام خان نے مادری زبان میں سُر بکھیر دیے