بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کٹک کے میدان میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 304 رنز بنائے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ اننگز کی 33 گیندیں ابھی باقی تھیں۔

آؤٹ آف فارم بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلش بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے اپنے کیریئر کی 32 ویں سینچری اسکور کر لی ہے۔ یہ ان کے ایک روزہ میچز کے کیریئر کی دوسری تیز ترین سینچری ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 90 گیندوں پر 119 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔

روہت شرما بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی سینچریاں بنانے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 49 سینچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ ان سے آگے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے 100 بین الاقوامی سینچریاں، جبکہ ویرات کوہلی نے 81 بین الاقوامی سینچریاں بنا رکھی ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف کٹک میں اپنے کیریئر کی 32ویں سنچری بنائی۔ روہت کی اننگ میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں۔ یہ مجموعی طور پر ان کی 49 ویں بین الاقوامی سینچری تھی۔ pic.

twitter.com/n9gKDv76PK

— WE News (@WENewsPk) February 9, 2025

روہت شرما نے آخری سینچری کب بنائی؟

بھارتی کپتان نے آج انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز 487 دن بعد سینچری بنائی جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی فارمیٹ میں ان کی یہ 338 دن بعد سینچری ہے۔ انہوں نے 2023 کے ورلڈ کپ میں 11 اکتوبر 2023 کو افغانستان کے خلاف آخری سینچری اسکور کی تھی۔

روہت شرما  نے اپنے کیریئر کی دوسری تیز ترین ون ڈے سینچری بنائی

روہت شرما نے 2023 میں افغانستان کے خلاف اپنے کیریئر کی تیز ترین ون ڈے سنچری بنائی۔ انہوں نے دہلی میں 63 گیندوں میں اپنی سینچری مکمل کی تھی ۔ آج انہوں نے کٹک میں انگلینڈ کے خلاف 76 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ روہت کی تیسری تیز ترین سنچری بھی انگلینڈ کے خلاف ہے جب انہوں نے 2018 میں 82 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔

واضح رہے کہ اپنی خراب فارم کی وجہ سے روہت شرما کو بھارتی میڈیا اور شائقین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا تھا اور شائقین انہیں ٹیم پر بوجھ قرار دے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی سینچری اپنے کیریئر کی روہت شرما نے انہوں نے تیز ترین

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی؛ قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی نمائش کے لیے پیش

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کے وسط میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔

ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریزکے پہلے میچ کے دوران اننگز بریک میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق نے ٹرافی اٹھا کر تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 19 فروری سے 09 مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں منفرد کلب کا حصہ بن گئے 
  • ڈیموتھ کرونا رتنے ریٹائرمنٹ کے بعد کون سی نئی اننگز کھیلیں گے؟
  • روہت شرما نے ون ڈے میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستانی اسٹار بدستور سرفہرست
  • 8 فروری کا الیکشن ملکی تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ثابت ہوا، عبدالواسع
  • چیمپئنز ٹرافی؛ قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی نمائش کے لیے پیش
  • چیمپئنز ٹرافی؛ ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں، نسیم شاہ کی پیشگی معذرت
  • چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم
  • چیمپئنز ٹرافی:انتظار ہے جب پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے گی، شہباز شریف
  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ، اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ترجیح دینی چاہیے، کپتان رضوان