کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کے تحت ایکشن لیں گے۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری نے قلیل عرصے میں تعلیمی اور فلاحی میدان میں جو کام کیے وہ قابل دید ہیں، ہمیں جب بھی صوبے یا وفاق کے معاملات پر مشاورت کرنا ہوتی ہے تو ہم انکے پاس جاتے ہیں اور یہ جمہوری عمل ہے۔
قبل ازیں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ دو روز سے میڈیا پر مسلسل ایم کیو ایم سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر چند عناصر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑوا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان ایک جمہوری جماعت ہے جہاں کئی موضوعات پر اختلاف رائے ہوتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت متحد ہے اور تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے ترجمان نے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی شرانگیزی کا شکار نہ ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

فلاحی ادارے اور مخیر حضرات معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہماری دینی اور اخلاقی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم دوسروں کی مدد کریں، یہ حقیقت ہے کہ حکومت تنہا تمام چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھیک دینے سے کہیں بہتر ہے کہ قرض حسنہ کے ذریعہ لوگوں کو غربت سے نکالا جائے، ہم اپنے صوبہ اور اپنے اس شہر کو غربت سے نجات دلا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں اخوت کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ایک نہایت ہی نیک مقصد کے تحت منعقد کی گئی ہے، معاشرہ کے ضرورت مندوں کی بے لوث خدمات پر اخوت انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اخوت بلاسود قرضے، تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعہ عوام کی خدمت کر رہی ہے، مخیر حضرات اخوت کے اس مشن کو سپورٹ کریں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت 9.5 لاکھ راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں، 50 ہزار بچے گورنر ہاؤس میں بلامعاوضہ آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دینی اور اخلاقی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم دوسروں کی مدد کریں، یہ حقیقت ہے کہ حکومت تنہا تمام چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ پر اعتماد ہے، خالد مقبول صدیقی
  • سعید غنی کا کامران ٹیسوری کو پارٹی کے اندر کی مخالفت پر توجہ دینے کا مشورہ
  • کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے، خالد مقبول صدیقی
  • کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول
  • اتحادیوں میں مثالی تعلقات، کامران ٹیسوری کہیں نہیں جارہے، عہدے پر کام کرتے رہیں گے‘ ذرائع ن لیگ
  • ٹریفک حادثات:گورنر کاہیو ی ٹریفک کیخلاف سڑک پر نکلنے کااعلان
  • گورنر سندھ کی تبدیلی: افواہوں پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا
  • رمضان المبارک میں عوام کو پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان
  • فلاحی ادارے اور مخیر حضرات معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ