پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: شادیوں کے لیے درخواستیں کب اور کہاں جمع کرائیں؟ اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع اور مزید 1500 شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کے لیے دھی رانی پرگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور 1500 شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلع آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 1312 ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں میں دولہا دلہن، ان کے قریبی عزیزو اقارب کیلیے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائیگا۔
اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی جانب سے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پر فرنیچر، کپڑوں سمیت دیگر ساز وسامان کے تحائف سمیت اے ٹی ایم کے ذریعہ ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے اور ان کے گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔ نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کرانے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے گزشتہ ماہ دھی رانی پنجاب پروگرام کا آغاز کیا تھا۔
اس پروگرام کے تحت ایک ماہ میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور شہروں میں سینکڑوں جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلوے کا نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب دھی رانی پروگرام پروگرام کے پنجاب کی کے لیے
پڑھیں:
کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور
لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور کی گئیں۔کاروبار فنانس اورکاروبار یکارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجرا ء کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا
مزید :