کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھے سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کے تحت ایکشن لیں گے۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری نے قلیل عرصے میں تعلیمی اور فلاحی میدان میں جو کام کیے وہ قابل دید ہیں، ہمیں جب بھی صوبے  یا وفاق کے  معاملات پر مشاورت کرنا ہوتی ہے تو ہم انکے پاس جاتے ہیں اور یہ جمہوری عمل ہے۔

قبل ازیں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بیان میں کہا  کہ دو روز سے میڈیا پر مسلسل ایم کیو ایم سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر چند عناصر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑوا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان ایک جمہوری جماعت ہے جہاں کئی موضوعات پر اختلاف رائے ہوتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت متحد ہے اور تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے ترجمان نے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی شرانگیزی کا شکار نہ ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

ایم کیو ایم متحد، گورنر کو ہٹانے کی خبریں بے بنیاد: خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آئے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کے تحت ایکشن لیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں، ان کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مظاہرین کے چہرے واضح ہیں۔ تحقیقات کر کے تادیبی کارروائی کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بہادر آباد مرکز پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں ہم نے جن کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہ ہونا چاہئے۔ ہم 100 فیصد کامیاب نہیں ہو رہے اس کا حل یہی ہے کہ مشورہ کر کے ٹارگٹ پورا کیا جائے۔ وفاقی حکومت کے کراچی پیکج پر عملدرآمد کے معاملہ پر ایم کیو ایم ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں کراچی، حیدرآباد پیکج کیلئے سکیمز کے پی سی ون کو حتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم میں دراڑیں،پی ایس پی گروپ خالد مقبول کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
  • ایم کیو ایم متحد، گورنر کو ہٹانے کی خبریں بے بنیاد: خالد مقبول
  • ایم کیو ایم اراکین اسمبلی اجلاس میں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی عدم شرکت
  • ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ، عہدے پر برقرار رہیں گے،خالدمقبول
  • کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے، خالد مقبول صدیقی
  • کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول
  • ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا
  • خالد مقبول صدیقی کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کیلئے تیار تھے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا سی اوسی کے رکن عزیز شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار