سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 7 خوراج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دوسرا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس میں 4 خوارج کو ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اور پین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش لینے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔