سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دوسرا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس میں 4 خوارج کو ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لکی مروت: سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔
آئی جی نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن کرنے پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد بھی دی۔