بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہو نےپر بھارتی بورڈ کو تنقید
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا۔
7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔
لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے۔
بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند، کھیل آدھے گھنٹے تک رکا رہا
— تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ رکا رہا اور فلڈلائٹس آن ہونے پر کھلاڑی فیلڈ میں واپس آئے۔
دوسری جانب میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہونے پر بھارت کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ صارفین نے بھی لائٹس بند ہونے پر اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لائٹس بند بورڈ کو ہونے پر
پڑھیں:
کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
— فائل فوٹوکراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانات تاخیر سے ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ حکومت نے مصباح تنیو کو چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے معذرت کر لی تھی۔
اس سے قبل چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو چیئرمین انٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ...
خیال رہے کہ سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے لیکن کراچی بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے انتظامی و امتحانی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے طلباء کو تاحال امتحانی شیڈول اور نہ ہی ایڈمٹ کارڈ فراہم کیے جا سکے ہیں۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی بھر میں انٹر بورڈ کے امتحانی مراکز کا بھی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق گیارہویں جماعت کے طلباء کو اضافی نمبر دینے کے فیصلے پر بھی عمل نہیں ہو سکا، حکومتِ سندھ نے طلباء کو اضافی نمبرز دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اضافی نمبرز دینے کا پروسیس کم ازکم 25 دن کا ہو گا۔