پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کو کارکنوں سمیت رہا کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

ملتان(آئی پی ایس )جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

خیال رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی

پڑھیں:

مہربانو قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار

ملتان:ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران، سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریاں پل چٹھہ کے علاقے میں کی گئیں جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی جا رہی تھی۔

اس دوران، پولیس نے 10 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مہر بانو قریشی رات گئے کارکنوں سمیت رہا
  • پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی سمیت 10 سے زائد کارکن گرفتار
  • ملتان، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی گرفتار 
  • پی ٹی آئی احتجاج : شاہ محمود قریشی کی بیٹی متعدد کارکنوں سمیت گرفتار
  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار
  • مہربانو قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت  کئی کارکن گرفتار
  • ملتان، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مہربانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار
  •  شاہ محمود قریشی کی بیٹی  مہر بانو قریشی ملتان میں گرفتار