وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 16ڈگری کالجوں کو ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 16 ڈگری کالجوں کو ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنا دیا۔وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نیوٹیک اور پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز نسٹ، نیومل، جی آئی کے، فاسٹ اور کامسیٹیس کے اشتراک سے آئی ٹی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور بلاک چین کے تین سے چھ ماہ کے کورس شروع کر دیے گئے ہیں۔ سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک کی بہترین یونیورسٹیاں ان کالجوں میں طلبا کو جدید کورس کروائیں گی اور گریجویشن کرنے والے طلبا کو آئی ٹی ٹریننگ کورس کروائے جائیں گے۔محی الدین احمد وانی نے کہا کہ آئی ٹی ٹریننگ کورس کرنے والے طلبا کو ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہوگی۔

ریاضی، کمپیوٹر سائنسز اور شماریات میں بی ایس کرنے والے طلبا کورس کر سکیں گے جبکہ یونیورسٹیوں میں بی ایس کے ساتویں سمسٹر کے طلبا بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے کہا کہ جی سکس سے ایف الیون تک تمام سیکٹرز کے کالجوں میں کورسز شروع کر دیے، وقت گزر رہا ہے لہذا طلبہ و طالبات جلد آن لائن اپلائی کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ٹی ٹریننگ اسلام آباد

پڑھیں:

وکلا احتجاج: اسلام آباد کی کون سی شاہراہیں بند ہیں؟

26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اس احتجاج کے پیش نظر شاہراہِ دستور کو جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو دفاتر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان

اسلام آباد کے ریڈ زون کو جانے والے 5 راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، میریٹ چوک، ٹی کراس بری امام والے راستوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے صرف مارگلہ روڈ والے راستے کو کھلا رکھا گیا ہے۔ چونکہ پاک سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، اور دیگر بڑے دفاتر اسی ریڈ زون میں واقع ہیں تو زیادہ گاڑیوں کے باعث مارگلہ روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا اور لوگوں کے لیے اپنے دفاتر پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟

میٹرو بس سروس کو بھی فیض احمد فیض سٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کر دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو آج صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے شکر پڑیاں والے دفاتر میں بھی تمام سہولیات آج معطل رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ریڈ زون مارگلہ روڈ وکلا احتجاج

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم
  • وکلا احتجاج: اسلام آباد کی کون سی شاہراہیں بند ہیں؟
  • علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، کل کا جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ
  • اسلام آباد کے 16ڈگری کالجز ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بن گئے
  • بلاول کی واشنگٹن مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آمد، عہد یداروں سے ملاقاتیں 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • واشنگٹن، بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ آمد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ غیر قانونی: جسٹس بابرستار کا چیف جسٹس کوخط
  • جسٹس بابرستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دے دیا