کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج
پڑھیں:
لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، ملزم دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ کے مطابق مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک مینیجر کے گھر واردات کی تھی، فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے